تہران (2 اگست 2026): ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی انفرا اسٹرکچر پر حملے کیے تو نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی کی صورت میں نکلے گا۔ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محمد مخبر نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرا اسٹرکچر پر حملے کیے تو نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی کی صورت میں نکلے گا۔محمد مخبر کا کہنا تھا کہ امریکا معاملے کا حساب فوجی توازن سے کرتا ہے جبکہ ایران تاریخ کی منطق سے جواب دیتا ہے۔ ایرانی انفرا اسٹرکچر پر حملے کیے تو میدانِ جنگ سے باہر اثرات ہوں گے اور مغربی طاقتوں کی جانب سے ڈھائی سو سال میں بنایا گیا گلوبل آرڈر تباہ کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب اس نظام کے ستون ٹوٹیں گے تو نہ قیادت کیلیے کوئی کمانڈ سینٹر ہوگا اور نہ ہی لوٹ مار کیلیے کوئی مارکیٹ بچے گی۔اس دوران ایرانی نائب صدر رضا عارف کا کہنا ہے ایران آئندہ دو برس میں بدترین صورتحال کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہے۔ جنگ کی صورتحال کے باوجود ایران میں انتظامیہ نے کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی۔امریکی صدر ٹرمپ کا ایرانی معیشت تباہ کرنے کا دعویٰ