ماسکو میں بم دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی

Wait 5 sec.

ماسکو (2 جولائی 2026): روسی دارالحکومت ماسکو میں بم دھماکے سے 3 افراد ہلاک جب کہ 21 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا ماسکو میں کدرنسکایا اسکوائر کے قریب ایک معروف ریسٹورینٹ میں ہوا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک خاتون دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد لے کر ریسٹورینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی، جسے سیکیورٹی گارڈ روک رہا تھا کہ دھماکا ہو گیا۔دھماکے کے نتیجے میں مذکورہ خاتون، سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ریسٹورینٹ میں موجود 21 افراد زخمی ہوئے۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم حملہ آور خاتون کی شناخت اور دھماکے کے محرکات سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔