سعودی عرب میں نئے قوانین متعارف

Wait 5 sec.

ریاض (31 جولائی 2026): سعودی عرب میں انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن نے 2026 کے ایڈیشن کے لیے نئے قوانین متعارف کرا دیے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن نے 2026 کے ایڈیشن کے لیے نئے قوانین متعارف کروائے ہیں جس کے تحت صرف ان ہی بازوں کو تمام مقامی اور بین الاقوامی چِک ریسنگ کے زمروں میں مقابلہ کرنے کا اہل قرار دیا گیا ہے جو اس نیلامی کے ذریعے فروخت ہوں گے۔اس نئے قانون کے نفاذ سے بریڈرز، سرمایہ کاروں اور خریداروں کے لیے مواقع میں بھرپور اضافہ ہوگا۔نئے قواعد کے تحت نیلامی کے ذریعے خریدا جانے والا ہر باز مقررہ قوانین و ضوابط کے مطابق مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے اہل تصور کیا جائے گا۔اس کے نتیجے میں اب خرید و فروخت کے فیصلے نیشنل سینٹر فار فالکنز کے زیرِ اہتمام یا مشترکہ تعاون سے منعقد ہونے والی ریسز میں شرکت کے موقع سے منسلک ہوں گے جہاں کل انعامی رقم 5 کروڑ سعودی ریال تک رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ دی نیشنل سینٹر فار فالکنز پانچ اگست سے 25 اگست تک ریاض کے شمال میں واقع ملھم میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن منعقد کرے گا۔