واشنگٹن (31 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کو غیر مسلح کرنے کا عمل مکمل ہوتے ہی اسرائیلی فوج واپس چلی جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل میڈیا پر بورڈ آف پیس کے غزہ میں حماس کو غیر مسلح کرنے کے معاہدے پر اتفاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کو غیر مسلح کرنے کا عمل مکمل ہوتے ہی اسرائیلی افواج وہاں سے واپس چلی جائیں گی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ غزہ میں نئی فلسطینی حکومت کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس پر مرحلہ وار اور منظم طریقے سے عملدرآمد کیا جائے گا۔اس عمل کا مقصد غزہ میں امن و استحکام قائم کرنا اور ایک نئے انتظامی نظام کی بنیاد رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی استحکام فورس نئی فلسطینی پولیس کے ساتھ مل کر کام کرے گی، جبکہ غزہ کی ذمہ داری نئی فلسطینی فورس سنبھالے گی۔حماس بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر راضی