ایران کا کویت میں امریکی اڈے پر جوابی حملے کا دعویٰ

Wait 5 sec.

ایران نے کویت میں امریکی علی السالم اڈے پر جوابی حملے کا دعویٰ کیا ہے۔پاسداران انقلاب کے مطابق علی السالم امریکی اڈے پر 2 ڈرون حملے کیے گئے جس میں ہینگر اور ایندھن ڈپو کو تباہ کر دیا گیا۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خطہ چھوڑنے تک امریکی فوج پر حملے جاری رہیں گے، کویت کےعوام جان لیں، امریکی قبضہ ختم ہونے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ایرانی حملوں میں تباہ ہونے والے امریکی فوجی اثاثوں کی تفصیلات جاریامریکی اثاثے تباہایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے امریکا کے خلاف جوابی کارروائیوں کے دوران شدید نقصان اٹھانے والے امریکی فوجی اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔آئی آر جی سی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کے مطابق 8 جولائی سے 22 جولائی تک جاری رہنے والے پندرہ روزہ طاقتور ایرانی حملوں میں امریکی عسکری تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ریڈار اور فضائی دفاعی شعبے میں 7 کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، 3 سیٹلائٹ مواصلاتی سسٹمز، پیٹریاٹ ڈیفنس کے 6 ریڈار، ابتدائی وارننگ اور نگرانی کے متعدد ریڈار سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد پیٹریاٹ نظام کو اس حد تک کمزور کر دیا گیا ہے کہ اب ایرانی میزائل اور ڈرون بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے اہداف تک پہنچ رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق لاجسٹک اور معاونت کے شعبے میں لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مرمت کے 6 مراکز، 3 سپورٹ اور لاجسٹک تنصیبات، ایندھن کے 12 بڑے ذخائر، ہتھیاروں اور اسپیئر پارٹس کے 17 گودام اور میزائلوں کے 6 ذخیرہ خانے تباہ کیے گئے تاکہ امریکی آپریشنل صلاحیتوں کو کمزور کیا جا سکے۔