نیٹ پیپر لیک احتجاج: بھارتی پولیس کا حیرت انگیز کارنامہ، روس میں مقیم شخص کیخلاف مقدمہ درج

Wait 5 sec.

بہار (30 جولائی 2026): نیٹ پیپر لیک احتجاج میں بھارتی پولیس نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے روس میں رہنے والے شخص پر مقدمہ درج کر لیا۔بھارت میں پروفیشنل تعلیم میں داخلوں کے اہم مرحلے نیٹ کے پیپر لیک ہونے کے معاملے پر ملک گیر طلبہ احتجاجی تحریک میں بہار پولیس نے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیتے ہوئے روس میں رہنے والے شخص کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق صداقت نامی بھارتی شہری جو کشن گنج کا رہائشی مگر چار ماہ سے روس میں مقیم ہے، اس کا کہنا ہے کہ خلاف بہار پولیس نے اس کے خلاف کشن گنج میں ہونے والے احتجاج کا مقدمہ درج کیا ہے۔صداقت نے روس سے ہی سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے خلاف درج مقدمے پر سوال اٹھایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نیٹ پرچہ لیک کے خلاف بہادر گنج میں ہونے والے احتجاج کے دوران وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے، بلکہ روس میں تھے، اس کے باوجود انہیں نامزد ملزم بنا دیا گیا۔انہوں نے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ایف آئی آر کا ازسر نو جائزہ لینے کی اپیل کی ہے۔