دبئی : ربیع الاول کا آغاز جمعہ 14 اگست سے ہونے کا قوی امکان ہے، جس کے تحت 12 ربیع الاول (عیدِ میلاد النبیؐ) منگل 25 اگست کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔قمری کیلنڈر کے تحت ربیع الاول کا آغاز جمعہ 14 اگست سے ہونے کا قوی امکان ہے، جس کے تحت 12 ربیع الاول (عیدِ میلاد النبیؐ) منگل 25 اگست کو ہوگی۔تاہم، یو اے ای کے پبلک ہالیڈے قانون کے تحت، اگر کوئی سرکاری چھٹی ہفتے کے درمیان میں آ رہی ہو تو اسے ہفتے کے آغاز یا آخر میں منتقل کیا جا سکتا ہے تاکہ شہریوں کو طویل ویک اینڈ مل سکے۔اسی قانون کے تحت توقع کی جا رہی ہے کہ عیدِ میلاد النبیؐ کی سرکاری چھٹی پیر 24 اگست کو دی جائے گی، جس سے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ملا کر شہریوں کو 3 روزہ طویل ویک اینڈ مل جائے گا۔اگست کے طویل ویک اینڈ کے بعد یو اے ای میں اگلی عام تعطیل دسمبر کے مہینے میں ہوگی، یو اے ای کے قومی دن کی مناسبت سے بدھ 2 دسمبر اور جمعرات 3 دسمبر کو سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دسمبر کی ان چھٹیوں کو بھی ویک اینڈ کے ساتھ جوڑ کر مزید طویل کیا جائے گا یا نہیں۔دبئی اور امارات کے دیگر شہروں کے رہائشیوں نے ابھی سے اگست کے اس ممکنہ طویل ویک اینڈ کے لیے سٹیکیشنز اور قریبی ممالک کے سیاحتی دوروں کی پلاننگ شروع کر دی ہے۔