نوجوان کو وائرل ہونے کی خواہش مہنگی پڑگئی، بھاری جرمانہ عائد

Wait 5 sec.

سنگاپور میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی خواہش ایک فرانسیسی نوجوان کو مہنگی پڑ گئی، جہاں صفائی کے سخت اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر اسے عدالت کی جانب سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں صفائی کے قوانین انتہائی سخت ہیں، اور اسی سلسلے میں ایک فرانسیسی نوجوان نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوس وینڈنگ مشین سے اسٹرا نکالا، اسے چاٹا اور واپس دوبارہ مشین میں رکھ دیا۔نوجوان نے اپنی اس حرکت کی ویڈیو خود ہی سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر دی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سنگاپور کے متعلقہ حکام فوری طور پر حرکت میں آئے اور نوجوان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔عدالت نے نوجوان کی اس حرکت کو پبلک ہیلتھ اور صفائی کے بنیادی اصولوں کے شدید منافی قرار دیا۔ نوجوان نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، جس پر عدالت نے اسے 465 امریکی ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی۔