امریکا کے دفاعی ڈھال بننے والے ملک جنگ کی لپیٹ میں آسکتے ہیں، ایران

Wait 5 sec.

تہران(یکم اگست 2026): ایران کا خطے کے ممالک سے امریکا کے ساتھ تعاون پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی ڈھال بننے والے ممالک جنگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق مرکزی فوجی کمان خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے خطے کے ممالک کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنے تعاون پر نظرثانی کریں۔میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف اپنی کارروائیوں کے لیے خطے کے ممالک کے وسائل کو اپنی دفاعی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی ملک امریکا کی دفاعی ڈھال بنے گا، وہ جنگ کی آگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے، کیونکہ امریکی اقدامات خطے کو ایک وسیع اور خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ہیڈ کوارٹرز میں جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ واشنگتن مشرق وسطیٰ پر اپنا غیر قانونی کنٹرول بڑھانے کی اسٹریٹجی کے تحت تیزی سے ایک وسیع علاقائی جنگ کی راہ پر گامزن ہے۔