ٹرمپ ایران سے کیوں خفا ہیں؟ امریکی صدر نے وجہ بتا دی

Wait 5 sec.

واشنگٹن(یکم اگست 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جھوٹ بولتا اور حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے، اس پر اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست میری لینڈ میں واقع کیمپ ڈیوڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران صرف غصہ دلاتا ہے، جھوٹ بولتا ہے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے، جس کی وجہ سے اس پر دنیا کا اعتماد مسلسل کم ہوتا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران پر بہت سخت حملے جاری رکھیں گے، اور ایک وقت ایسا آئے گا جب وہ خود کہہ اٹھیں گے کہ وہ اب مزید اس صورتِ حال کو برداشت نہیں کر سکتے۔اس موقع پر امریکی وزیرِ خزانہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم دنیا بھر میں ایران کے اثاثے تلاش کر رہے ہیں، اور برآمد کیے جانے والے ان اثاثوں کی رقم ایرانی عوام کے ساتھ ساتھ ان امریکی شہریوں کے لیے استعمال کی جائے گی جنہیں ایران نے ماضی میں نقصان پہنچایا ہے۔دوسری جانب امریکی اخباروال اسٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف نئے حملوں کی ہدایات جاری کر دی ہیں، حملے اسی ہفتے کے آخر میں شروع ہوسکتے ہیں۔امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس نیوز نے کہا امریکا اور اسرائیل مل کر ایرانی توانائی مراکز پر حملوں کی تیاری کر رہے ہیں، ممکنہ حملے میں ایران کے بجلی گھروں اور آئل ریفائنریوں سمیت توانائی سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، یہ کارروائی ہفتے کے آخر میں کی جاسکتی ہے۔