ٹرمپ کا یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل بنانے کی اجازت دینے سے انکار: فنانشل ٹائمز

Wait 5 sec.

واشنگٹن(31 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل تیار کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔برطانوی اخبار ’فنانشل ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا موقف ہے کہ پیٹریاٹ میزائل انتہائی حساس نوعیت کے ہتھیار ہیں، اس لیے یوکرین کو اس کی تیاری کا لائسنس انتہائی احتیاط کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف چند روز کے دوران پہلی بار یوکرین کا دورہ کرنے والے ہیں۔واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ تاحال جاری ہے، جس کے تناظر میں یہ پیشرفت انتہائی اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے۔