خبر ایجنسی روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے عراق کی سرزمین سے سعودی عرب پر حملے کیے۔روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق حوثی حملے عراقی ایران نواز مسلح گروپوں کے تعاون سے کئےگئے اور ان حملوں میں سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔سعودی عرب کے خلاف کارروائیاں پاسدارانِ انقلاب کی نگرانی میں کی گئیں جس کے بعد عراقی حکومت نے حملوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حوثیوں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔حوثیوں کا موقف ہے کہ حملے یمن پر سعودی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب اور امریکا نے ایران نواز گروہوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی۔امریکا اور سعودی عرب کے عراق میں ایرانی پراکسیز کے ٹھکانوں پر حملےعراقعراق نے اپنی سرزمین سے سعودی عرب پر ہونے والے ’حملے کے ثبوت‘ کا مطالبہ کیا ہے۔بغداد نے شکایت کی ہے کہ امریکی سعودی جارحیت نے سعودی عرب کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کے حوالے سے تحقیقاتی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی ہے۔عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان نے عراقی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ "ہم عراق سے حملوں کے آغاز کے حوالے سے شواہد اور ثبوت مانگتے ہیں اور کسی فریق نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔”ترجمان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی رہنما "حملوں کو روکنے اور عراق کی خودمختاری کے تحفظ” کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔عراق میں امریکا سعودی حملے میں پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار شہید ہوئے