ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگست کے دوران بھی صارفین پیٹرولیم مصنوعات پرانے نرخوں پر ہی خرید سکیں گے اور موجودہ قیمتیں پورے اگست نافذ العمل رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے مسلسل تیسرے ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ماہِ اگست کے دوران بھی ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات پرانے نرخوں پر ہی دستیاب ہوں گی۔بنگلہ دیش کی وزارتِ توانائی و معدنی وسائل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ حکام کی حتمی منظوری کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں پورے اگست نافذ العمل رہیں گی۔واضح رہے کہ یہ نرخ 31 مئی 2026 کو ماہِ جون کے لیے مقرر کیے گئے تھے، جنہیں بعد ازاں جولائی اور اب اگست میں بھی بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد مارکیٹ میں استحکام لانا اور عوام پر اضافی معاشی بوجھ ڈالنے سے گریز کرنا ہے۔نوٹیفکیشن کے بعد ملک بھر کے فیول اسٹیشنز کو پرانی قیمتوں پر ہی فروخت جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔OC: بنگلہ دیش کی حکومت نے مسلسل تیسرے ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈھاکا میں جاری اعلامیے کے مطابق اگست کے دوران بھی صارفین پیٹرولیم مصنوعات موجودہ نرخوں پر ہی خرید سکیں گے۔ یہ قیمتیں 31 مئی 2026 کو جون کے لیے مقرر کی گئی تھیں اور اب اگست میں بھی ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بنگلہ دیش کی وزارت توانائی و معدنی وسائل کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجاز حکام کی منظوری کے بعد موجودہ قیمتیں پورے اگست نافذ العمل رہیں گی