’مظاہرین طلبا کے ساتھ 5 طریقوں سے بربریت ہوئی، امت شاہ اس کے ذمہ دار‘، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا سخت حملہ

Wait 5 sec.

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے آج پریس کانفرنس کر ایک بار پھر لوک سبھا میں انھیں بولنے کی اجازت نہ دیے جانے کا سنگین الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ دہلی میں مظاہرین طلبا پر 5 طریقوں سے بربریت ہوئی، اس کے لیے امت شاہ ذمہ دار ہیں۔ جب اس بارے میں لوک سبھا میں بات رکھنے کی کوشش ہوئی تو موقع ہی نہیں دیا گیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ’’میں نے اسپیکر سے کئی بار گزارش کی اور بی جے پی کے سینئر لیڈران سے بھی کہا، لیکن پھر بھی مجھے بولنے نہیں دیا گیا۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’میں نے امت شاہ کا نام لیا تھا۔ طلبا پر بربریت کے لیے امت شاہ ذمہ دار ہیں۔ اس پر مجھ سے معافی کے لیے کہا گیا۔ میں بی جے پی اور آر ایس ایس سے کبھی معافی نہیں مانگوں گا۔‘‘⦿ As you saw today, the LoP was not allowed to speak in the Lok Sabha. Others from the government were allowed to speak, but I was not allowed to speak. The excuse was that I said something about Amit Shah. I said that Amit Shah was responsible for the brutality carried out… pic.twitter.com/y4St3qP2JH— Congress (@INCIndia) July 29, 2026پریس کانفرنس میں میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’جیسا کہ آپ نے آج دیکھا، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حکومت کے دیگر اراکین کو بولنے کی اجازت دی گئی، لیکن مجھے بولنے نہیں دیا گیا۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ میں نے امت شاہ کے بارے میں کچھ کہا تھا۔ میں نے صرف یہ کہا تھا کہ طلبا کے خلاف کی گئی بربریت کے ذمہ دار امت شاہ ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’مجھے یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ اگر میں معذرت کر لوں تو مجھے اپنی بات جاری رکھنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں کبھی بھی، کسی بھی صورت میں بی جے پی، آر ایس ایس یا ان سے وابستہ کسی بھی شخص سے معافی نہیں مانگوں گا۔ دوسری بات یہ کہ حزب اختلاف کے قائد کی حیثیت سے ملک کے اہم مسائل اٹھانا میرا حق ہے۔‘‘