بیوی اور 6 بچوں کو قتل کے بعد باپ نے گھر کو آگ لگائی اور اپنی زندگی ختم کر لی

Wait 5 sec.

مشی گن (29 جولائی 2026): امریکا میں ایک شخص نے بیوی اور 6 بچوں کو قتل کرنے کے بعد گھر کو آگ لگائی اور خود بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق رواں برس قتل کی یہ ہولناک واردات ریاست مشی گن میں ہوئی، جہاں ایک شخص نے اپنے گھر کے اندر اپنی بیوی اور 6 بچوں کو قتل کرنے کے بعد گھر کو آگ لگا دی اور پھر خود کو گولی مار کر اپنی جان بھی لے لی۔امریکی حکام کے مطابق 47 سالہ کرسٹوفر کارولکیوچ نے گرینڈ ہیون ٹاؤن شپ میں اپنے خاندانی گھر کے اندر 39 سالہ بیوی امنڈا "مینڈی” کارولکیوچ اور 6 بچوں (جن کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان تھیں) کو گولی مار کر ہلاک کیا۔مجرم نے جرم کے شواہد کو چھپانے کے لیے گھر کے مختلف حصوں میں آگ لگا دی اور آخر میں اسی ہتھیار سے خودکشی کر لی۔امریکا میں عوام کو ہلا کر رکھ دینے والے اس خوفناک واقعے میں گھر میں موجود پالتو جانور بھی جل کر مر گئے۔اوٹاوا کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے لاشوں کے پوسٹ مارٹم کی تکمیل کے بعد تصدیق کی کہ خاندان کا ہر فرد گولی لگنے سے ہلاک ہوا، جبکہ گھر میں لگنے والی آگ جان بوجھ کر قتل کے بعد لگائی گئی تھی۔