ٹرمپ کی اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے کا جواب دینے کی دھمکی

Wait 5 sec.

واشنگٹن (29 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کا جواب دینے کی دھمکی دے دی۔فاکس نیوز کے صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے کا سخت جواب دیں گے، امریکی فوج پر اچانک حملہ کیا گیا، اب امریکا اس کا بھرپور جواب دے گا۔امریکی صدر نے بتایا کہ فوجی اڈے پر فورسز کے پاس ایرانی میزائل گرانے کیلیے صرف چند منٹ تھے۔انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ عراق میں ایرانی پراکسیز دنیا کیلیے ناسور بن چکے ہیں، عراق میں ان کے خلاف مزید حملوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔نیتن یاہو سے کسی ہدایت یا مشورے کی ضرورت نہیں: ٹرمپ