امریکا کا ایف 35 بی اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ نامعلوم وجوہ کے سبب گر کر تباہ

Wait 5 sec.

سان ڈیاگو (01 اگست 2026): کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں امریکا کا ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹ نے بر وقت طیارے سے خود کو نکال لیا تھا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی میرین کور کا کہنا ہے کہ ایک ایف-35 بی اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ جمعہ کو سان ڈیاگو میں میرامار ایئر بیس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جب کہ پائلٹ نے طیارہ گرنے سے پہلے ہی پیراشوٹ کے ذریعے خود کو باہر نکال لیا تھا۔پائلٹ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس کو آنے والی چوٹیں جان لیوا نہیں تھیں۔ ایک نیوز ہیلی کاپٹر سے بنائی گئی ویڈیو میں ملبے سے سیاہ دھواں اٹھتا دکھائی دیا، جو ایک کچے میدان میں موجود تھا، جب کہ متعدد فوجی اور فائر فائٹنگ گاڑیاں اور لوگ قریب کھڑے تھے۔ایف 35 لڑاکا طیارہ رن وے پہنچنے سے قبل ہی گر کر تباہ ہو گیا، ابتدائی طور پر طیارہ گرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی، امریکی ایف 35 بی اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کی مالیت تقریباً 109 ملین ڈالر ہے۔ٹیسلا کی لاکھوں گاڑیاں تحقیقات کی زد میں، بڑے نقصان کا خطرہویڈیو بنانے والے شہری کا کہنا تھا کہ دو طیارے ساتھ آئے تھے، ایک آرام سے رن وے پر اتر گیا، جب کہ دوسرا اچانک آہستہ ہونے لگا جیسے وہ فضا میں معلق ہونے کی کوشش کر رہا ہو، پھر تقریباً سو فٹ کی بلندی پر اچانک پائلٹ نے خود کو باہر نکالا اور تقریباً 200 فٹ کی بلندی پر پہنچ کر اس کا پیراشوٹ کھل گیا۔اے پی کے مطابق میرامار ایئر بیس ماضی میں نیوی کے لڑاکا طیاروں کے پائلٹوں کے تربیتی اسکول کی میزبانی کرتا تھا، اور اسے فلم Top Gun میں بھی دکھایا گیا تھا۔امریکی میرین کور، نیوی اور ایئر فورس کے پاس مجموعی طور پر 630 سے زیادہ ایف-35 طیارے ہیں۔ ایف-35 بی اس طیارے کی کئی اقسام میں سے ایک ہے، اور اس میں ایسا انجن نصب ہے جو مختصر فاصلے سے ٹیک آف اور عمودی لینڈنگ کے لیے بنایا گیا ہے۔فلائٹ سیفٹی فاؤنڈیشن کے ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک ڈیٹا بیس کے مطابق، اس سال امریکا میں فوجی طیاروں کے کم از کم 7 حادثات ہو چکے ہیں۔ ایف-35 کے پانچ حادثات میں پائلٹ خود کو طیاروں سے باہر نکالنے میں کامیاب رہے۔