جاپان : زلزلے کے بعد ایک اور قیامت، شاپنگ مال میں خوفناک دھماکا

Wait 5 sec.

ٹوکیو : جاپان میں 7.1 شدت کےتباہ کن زلزلے کے بعد شاپنگ مال میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دوسری منزل گرگئی سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے جبکہ متعدد لاپتا ہیں۔جاپان کے صوبے کوماموٹو میں آنے والے 7.1 شدت کے ہولناک زلزلے کے بعد ایون کماموٹو نامی شاپنگ مال میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس سے دوسری منزل اور چھت گرنے سے اس کا بڑا حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شاپنگ مال زلزلے کے بعد حال ہی میں دوبارہ کھولا گیا تھا جو گیس لیکج دھماکے کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوگیا، متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ منگل کی سہ پہر 7.1 شدت کے زلزلے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا تھا، زلزلے کے فوراً بعد مال کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 200 افراد اور عملے کے افراد کو عمارت سے بحفاظت باہر نکال لیا تھا۔زلزلے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد مال میں زوردار دھماکا ہوا جس سے عمارت کی دیواریں منہدم ہوگئیں اور کئی حصے مکمل طور پر زمیں بوس ہوگئے۔جاپانی سرکاری نشریاتی ادارے (این ایچ کے) کے مطابق مال کے 20 سے 30 ملازمین تاحال لاپتا ہیں، جبکہ عینی شاہدین نے دھماکے سے قبل علاقے میں گیس کی بو محسوس ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زلزلے کے آفٹر شاکس کے باعث متاثرہ عمارت غیر محفوظ ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کرنا ممکن نہیں تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایون کما موٹو مال سال 2016 میں آنے والے 7.3 شدت کے تباہ کن زلزلے میں بھی شدید متاثر ہوا تھا، جس کے بعد اسے کئی ماہ کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔بعد ازاں 2017 میں اس کی ازسرنو تعمیر اور توسیع کی گئی، جس میں عمارت کو زلزلہ برداشت کرنے کے لیے مزید مضبوط بنایا گیا تھا۔مال کو رواں سال 13 جون کو ایک بڑے تزئین و آرائش منصوبے کے بعد دوبارہ عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔ انتظامیہ نے اس افتتاح کو 2016 کے زلزلے سے علاقے کی بحالی کی علامت قرار دیتے ہوئے اسے "نئی شروعات” کا نام دیا تھا۔زلزلے کے بعد شاپنگ مال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جو ایک ڈھانچے کی شکل اختیار کرچکی ہے، تاہم انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔زلزلہ جاپان کے مقامی وقت کے مطابق شام چار بج کر 27 منٹ پر جزیرۂ کیوشو میں آیا، جس کے بعد تقریباً 3لاکھ افراد کو محفوظ مقامات اور امدادی پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔حکام نے مختصر وقت کے لیے سونامی کی وارننگ بھی جاری کی تھی جسے تقریباً ایک گھنٹے بعد واپس لے لیا گیا۔جاپان میں 7.1 شدت کا شدید زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری