ایکس کی بڑی پیشکش : صرف اسکرولنگ سے ہزاروں ڈالر کمائیں

Wait 5 sec.

نیویارک : ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر صرف وقت گزارنا اب کمائی میں بدل چکا ہے، اگر آپ ٹائم لائن پر باقاعدگی سے اسکرولنگ کرتے ہیں تو آپ ہزاروں ڈالر آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) نے امریکا بھر میں اپنی نئی مالیاتی سروس ایکس منی متعارف کرا دی ہے، جس کے بعد پریمیم صارفین اب سوشل میڈیا ایپ چھوڑے بغیر بینکنگ اور ادائیگیوں سمیت متعدد مالیاتی خدمات سے استفادہ کرسکیں گے۔کمپنی کے مطابق 28 جولائی سے یہ سروس امریکا میں تمام پریمیم اور پریمیم پلس سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے۔ اس اقدام کو ایلون مسک کے اس وژن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جس کے تحت وہ ایکس کو ایک مکمل ’ایوری تھنگ ایپ‘ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ابتدائی طور پر محدود پیمانے پر آزمائش کے بعد اب یہ سہولت لاکھوں صارفین تک پہنچ گئی ہے۔ ایکس منی کے ذریعے صارفین رقم جمع رکھنے، ایک دوسرے کو بغیر کسی ٹرانسفر فیس کے رقم بھیجنے، بلوں کی ادائیگی، وائر ٹرانسفر اور حتیٰ کہ فزیکل چیک بھیجنے جیسی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔کمپنی نے صارفین کے لیے ویزا ڈیبٹ کارڈ بھی متعارف کرایا ہے، جسے عام بینک کارڈ کی طرح استعمال کیا جا سکے گا، ان تمام خدمات کے لیے علیحدہ بینکنگ ایپ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ پورا نظام ایکس پلیٹ فارم کے اندر ہی دستیاب ہوگا۔ایکس کے مطابق صارفین کی رقوم کراس ریور بینک میں محفوظ رکھی جائیں گی، جو امریکی ایف ڈی آئی سی کا رکن بینک ہے، اس کے تحت ہر صارف کے ڈپازٹس کو معمول کے مطابق 250ہزار ڈالر تک وفاقی انشورنس تحفظ حاصل ہوگا۔Your money, on the world’s most powerful network Money is rolling out to U.S. Premium and Premium+ subscribers starting today pic.twitter.com/2c1UMkB4Kn— X Money (@XMoney) July 27, 2026 اس کے علاوہ کمپنی نے کیش سوئپ پروگرام بھی متعارف کرایا ہے، جس کے تحت مخصوص شرائط پوری ہونے پر صارفین کی رقوم مختلف شراکت دار بینکوں میں تقسیم کی جاسکتی ہیں، جس سے مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر تک کے ایف ڈی آئی سی تحفظ کی سہولت ممکن ہوسکتی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ پریمیم پلس صارفین اہل ڈپازٹس پر فوری طور پر 6 فیصد سالانہ منافع (اے پی وائی) حاصل کر سکیں گے، جبکہ پریمیم صارفین مقررہ ڈائریکٹ ڈپازٹ شرائط پوری کرنے کے بعد اسی شرح سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ شرح روایتی بینکوں کے سیونگ اکاؤنٹس اور بیشتر ہائی ییلڈ سیونگ اکاؤنٹس سے زیادہ ہے، جس کے ذریعے ایکس کا مقصد مالیاتی ٹیکنالوجی کی معروف کمپنیوں جیسے وینمو کیش ایپ اور صوفی کو براہِ راست ٹکر دینا ہے۔تاہم یہ سروس فی الحال صرف امریکا میں دستیاب ہے اور دیگر ممالک میں اس کے آغاز کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔