برطانیہ میں شدید خشک سالی، پانی کی قلت کے باعث ہنگامی اقدامات نافذ

Wait 5 sec.

برطانیہ میں شدید خشک سالی اور پانی کی قلت کے باعث ہنگامی اقدامات نافذ کردیے گئے ہیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ میں 2 کروڑ سے زائد افراد پر پانی کے پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے، لندن میں بھی پانی کے پائپ کے استعمال پر پابندی ہوگی۔باغات کو پانی دینے، گاڑیاں دھونے اور سوئمنگ پول بھرنے پر بھی سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پانی کے پائپ کی پابندی کی خلاف ورزی پر ایک ہزار پاؤنڈ تک جرمانہ ہوگا، واضح رہے کہ مسلسل ہیٹ ویوز اور کم بارشوں نے برطانوی آبی ذخائر پر شدید دباؤ ڈالا ہے۔یہ پڑھیں: لندن سمیت برطانیہ کے 7 علاقے خشک سالی سے متاثرہ قراروادی ٹیمز، ہیمپشائر، آئل آف وائٹ، ڈیون، کارنوال، ویسکس اور ویسٹ مڈلینڈز کے علاقے بھی خشک سالی کی زد میں آ گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر بارشوں کا سلسلہ جلد بحال نہ ہوا تو پانی کی قلت مزید سنگین ہو سکتی ہے، جبکہ زراعت، ماحولیات اور شہری زندگی پر بھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔