کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے آج تمل ناڈو میں نیٹ سے متعلق خودکشی کرنے والے طلبا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ’’اپنے بچوں کو کھونے والے والدین کے آنسو اور ان کی سسکیاں، اس سے بڑا کوئی غم نہیں۔ یہ غم ان کے ساتھ ہمیشہ زندہ رہے گا اور اس کے ساتھ ہی اس ٹوٹے ہوئے اور بدعنوان تعلیمی نظام سے متعلق کئی سوالات بھی باقی رہ جائیں گے۔‘‘अपने बच्चों को खोने वाले माता-पिता के आंसू, उनका बिलखना - इससे बड़ा कोई दुःख नहीं होता।ये एक ग़म उनके साथ हमेशा जिंदा रहेगा - और साथ ही रह जाते हैं इस टूटी और भ्रष्ट education system के बारे में कई सवाल।पेपर लीक | रद्द परीक्षाएं | सालों की तैयारी एक पल में बर्बाद - हमारे… https://t.co/vBNOyxJKSu— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 1, 2026راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’’پیپر لیک، منسوخ امتحانات اور برسوں کی تیاری کا ایک لمحے میں برباد ہو جانا، یہ طلبا کے لیے انتہائی تکلیف دہ صورتحال ہے۔ ہمارے طلبا سے ایسے نظام میں ایمانداری سے محنت کرنے کو کہا جاتا ہے جو خود بے ایمان ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ نظامِ امتحان کی ناکامیوں، پیپر لیک اور امتحانات کی منسوخی کی قیمت طلبا اور ان کے خاندانوں کو ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ ان کے مطابق طلبا برسوں تک اپنے مستقبل کے لیے تیاری کرتے ہیں، لیکن پیپر لیک یا امتحان کی منسوخی ان کی برسوں کی محنت کو ایک لمحے میں برباد کر دیتی ہے۔راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ طلبا کو ’معاف‘ کرنے کے بیان پر بھی سخت سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس سب کے بعد بھی وزیر اعظم میں یہ کہنے کی ہمت ہے کہ وہ طلبا کو’معاف‘ کرنے کی بات کرتے ہیں۔ کیا وہ ایک بھی ایسے سوگوار خاندان سے ملے ہیں جنہوں نے اپنے بچے کو کھویا ہے؟‘‘ انھوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا وزیر اعظم ان لوگوں سے ملاقات کی ہے جن کی جمع پونجی، زندگی، وقت اور خواب، سب کچھ پیپر لیک کی وجہ سے چھین لیا گیا؟ سوال پوچھنے کے بعد وہ خود ہی لکھتے ہیں کہ ’’جواب ہے، نہیں۔‘‘چنئی دورے پر راہل گاندھی، ماملاپورم کیمپ میں کانگریس کے ضلعی صدور سے کریں گے خطابراہل گاندھی نے وزیر اعظم پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے طلبا کو وزیر اعظم کی معافی کی ضرورت نہیں ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ مودی جی طلبا سے معافی مانگیں۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے اپنی اس سوشل میڈیا پوسٹ کے ساتھ کچھ تصویریں بھی شیئر کی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خود کشی کرنے والے طلبا کے اہل خانہ سے کچھ بات چیت کر رہے ہیں۔ تصویروں میں کچھ والدین کی آنکھوں میں آنسو بھی صاف دیکھا جا سکتا ہے۔