ہاکی ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ٹیم کی جرسی کا رنگ تبدیل کرنے پر کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پریانکا گاندھی برہم ہوگئیں۔ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے قبل بھارتی ہاکی ٹیم کی جرسی کے رنگ پر تنازع شروع ہوگیا ہے، کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے جرسی کا رنگ اورنج کرنے پر حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔پریانکا گاندھی نے کہا کہ چاہے وہ جرسی کا رنگ تبدیل کریں یا تعلیمی پالیسی کے ذریعہ تاریخ کو پھر سے لکھنے کی کوشش کریں، وہ چاہے جو بھی کریں، آپ نے دیکھا ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوان کیا سوچتے ہیں، آپ نے جنتر منتر پر متحد نوجوانوں کی باتیں سنی ہیں، یہ ملک کی آواز ہیں۔انہوں نے کہا عدم تشدد اور سچائی پر اس ملک کی جنگ آزادی کی بنیاد رکھی گئی، اس میں آر ایس ایس کا کوئی کردار نہیں تھا، پورا ملک اس حقیقت کو جانتا ہے جن لوگوں کو نہیں پتہ تھا، انہیں آج پتہ چل چکا ہے کہ ان کی نیت کیا ہے۔“They may try to rewrite history through dress codes and education policies but everyone knows what our youth thinks.RSS was nowhere in India's Freedom struggle.”-: Congress MP Priyanka Vadra on Hockey India changing team jersey from blue to saffron pic.twitter.com/dN4bV0mxh7— News Arena India (@NewsArenaIndia) July 30, 2026 واضح رہے کہ دہائیوں سے نیلی جرسی پہن کر کھیلنے والی بھارتی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ اورنج رنگ کا لباس پہنے ہوئے دکھائی دے گی۔سابق کپتان ویرین راسکنہا نے کہا کہ جرسی کا رنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ شرمناک ہے، ہندوستانی ٹیم کی وراثت اور شناخت ہمیشہ نیلی جرسی رہی ہے، مداح بھی ٹیم کو نیلی جرسی میں دیکھنا چاہتے ہیں، آخر نارنجی رنگ کا جواز کیا ہے۔