بیجنگ : چینی کمپنی شیاؤمی نے الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں نئی پیش رفت کرتے ہوئے "شیاؤمی اسکائی نومیڈ” کے نام سے نئی اسمارٹ الیکٹرک ایس یو وی سیریز متعارف کرا دی ہے۔یہ گاڑیاں صرف بیٹری پر ہی نہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر ایک اندرونی پیٹرول انجن (جنریٹر) کے ذریعے بیٹری چارج کرکے طویل سفر بھی طے کرسکتی ہیں۔کمپنی کے مطابق اس سے قبل شیاؤمی ایس یو7 اور شیاؤمی وائی یو7 سیریز کی گاڑیاں بنیادی طور پر ڈرائیور کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی تھیں، جبکہ نئی اسکائی نومیڈ سیریز کا مرکزِ گاڑی میں سفر کرنے والے تمام افراد ہیں۔اس الیکٹرک کار کو ازخود تبدیل ہونے والے اندرونی ڈیزائن، کشادہ کیبن اور دیگر متعدد خوبیوں کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، اس کار کا اندرونی حصہ ایک مخصوص انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو دن بھر مختلف ضروریات کے مطابق خود کو تبدیل کرسکتا ہے۔شیاؤمی کا کہنا ہے کہ چین میں بڑی اور کشادہ ایس یو ویز کی کمی نہیں، تاہم صارفین کی ترجیحات اب صرف بڑے کیبن یا آرام دہ نشستوں تک محدود نہیں رہیں بلکہ وہ ایسی گاڑی چاہتے ہیں جو روزمرہ زندگی کے مختلف استعمالات کے دوران زیادہ آرام دہ اور کارآمد ثابت ہو۔کمپنی کے مطابق لوگ روزانہ طویل سفر، گاڑی میں مختصر آرام، پارکنگ کے دوران دفتر کے کام، خاندانی تفریحی سفر اور کیمپنگ جیسی سرگرمیوں کے لیے بھی اپنی گاڑی استعمال کرتے ہیں، اسی لیے نئی سیریز کو ایک ایسی گاڑی کے طور پر تیار کیا گیا ہے جو محض سواری نہیں بلکہ چلتی پھرتی رہائشی جگہ کا احساس فراہم کرے۔جدید کشادہ کیبن اور اسمارٹ ٹیکنالوجیاسکائی نومیڈ سیریز کو شیاؤمی کے نئے ’کنلون‘ پلیٹ فارم پر تیار کیا گیا ہے، جس کی تیاری 2023 میں شروع کی گئی تھی۔ اس میں ہموار فرش، لمبی ریل پر چلنے والی نشستیں اور ایسا اندرونی ڈیزائن دیا گیا ہے جو ضرورت کے مطابق مختلف انداز اختیار کرسکتا ہے۔ڈرائیونگ کے دوران گاڑی مسافروں، سامان اور پالتو جانوروں کے لیے کشادہ جگہ فراہم کرتی ہے، جبکہ پارک ہونے پر یہی کیبن دفتر، آرام گاہ یا بچوں اور خاندان کے لیے سرگرمیوں کی جگہ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔کمپنی کے مطابق اسکائی نومیڈ ان لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو ایک ہی گاڑی کو روزانہ دفتر آنے جانے، خاندانی سفر اور دورانِ سفر کام کرنے جیسے مختلف مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔شیاؤمی نے اعلان کیا ہے کہ اسکائی نومیڈ سیریز جلد چین میں فروخت کے لیے پیش کردی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق اس منصوبے پر تقریباً ساڑھے 3 سال تک کام کیا گیا۔SkyNomad: Xiaomi launches SUV series offering space and reconfigurable interiorsشیاؤمی نے 2023 میں "ہیومن × کار × ہوم” نامی اسمارٹ ایکو سسٹم متعارف کرایا تھا، جس کے تحت اسمارٹ فون، اسمارٹ ہوم ڈیوائسز اور الیکٹرک گاڑیوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر مربوط کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ فروری 2026 تک اس کی الیکٹرک گاڑیوں کی ترسیل 6 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔چین کی نئی الیکٹرک کار نے آتے ہی دُھوم مچادی