(1 اگست 2026): خلیجی ملک میں انتقال کر جانے والے شخص کی شناخت چرانے اور اس پر دہائیوں سے زندگی گزارنے کا انوکھا فراڈ بے نقاب کر دیا گیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاسپورٹ اور شہریت کا انوکھا فراڈ بے نقاب کرتے ہوئے مردہ شخص کی شناخت پر دہائیوں تک زندگی گزارنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم نے 17 سال قبل انتقال کرنے والے ایک کویت شہری کی شناخت چوری کر کے دہائیوں تک جعلی نام پر زندگی گزاری۔ اصل کویتی شہری 1940 میں پیدا ہوا اور 26 اپریل 1970 کو 30 برس کی عمر میں انتقال کر گیا تھا۔سال 1987 میں ملزم نے اس کی شناخت اور سول آئی ڈی حاصل کر لی یہاں تک کہ اس نے اس جعلی شناخت پر شادی کی اور اس کے بچے بھی پیدا ہوئے۔یہ بھی پڑھیں: کویت میں پاسپورٹ کی فیس میں اضافہخفیہ اطلاع پر تحقیقاتی اداروں نے ملزم کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس کا تعلق ایک دوسرے خلیجی ملک سے ہے اور اس کے پاس اصل شناختی دستاویزات موجود ہیں۔فرانزک اور طبی ماہرین نے تصدیق کی کہ ملزم کی اصل پیدائش 1960 کی ہے جبکہ وہ جعلی کاغذات کے ذریعے خود کو 1940 میں پیدا ہوا ظاہر کر رہا تھا۔کویت کی اعلیٰ کمیٹی برائے شہریت نے تحقیقات کے بعد ملزم اور اس کے تمام 20 زیر کفالت افراد کی کویتی شہریت منسوخ کرتے ہوئے کیس پبلک پراسکیوشن کے حوالے کر دیا۔