سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ کر اجنکیا رہانے نے کرکٹ کو کہا الوداع، آئی پی ایل سے بھی ہوئے دور

Wait 5 sec.

ہندوستانی کرکٹ کے قابل اعتماد بلے بازوں میں شمار کیے جانے والے اجنکیا رہانے نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ رہانے نے 30 جولائی (جمعرات) کو انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے شاندار کیریئر کو الوداع کہنے کا اعلان کیا۔ رہانے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے گزشتہ سیزن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان تھے، لیکن اب وہ اس ٹی-20 لیگ میں بھی کھیلتے نظر نہیں آئیں گے۔ رہانے نے واضح طور پر کہا کہ وہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ View this post on Instagram 38 سالہ اجنکیا رہانے نے لکھا ہے کہ ’’کیپ نمبر 278، اب یہیں اختتام۔ برسوں تک ملنے والی محبت اور حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ میں ہمیشہ آپ سب کا شکر گزار رہوں گا۔‘‘ اس پیغام کے ساتھ انہوں نے اپنے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور ہندوستانی کرکٹ سے وابستہ تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔قابل ذکر ہے کہ اجنکیا رہانے ان چند ہندوستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جنہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کی۔ ان کی کپتانی کا ریکارڈ بھی شاندار رہا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 6 میچوں میں ہندوستان کی قیادت کی، جن میں ٹیم نے 4 مقابلے جیتے جبکہ 2 میچ ڈرا رہے۔ خاص بات یہ رہی کہ ان کی قیادت میں ہندوستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ونڈے کرکٹ میں رہانے نے 3 میچوں میں کپتانی کی اور تینوں میں ہندوستان کو کامیابی ملی۔ جبکہ ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میں انہوں نے 2 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی، جن میں ہندوستان نے ایک میچ جیتا اور ایک میں شکست کا سامنا کیا۔آئی پی ایل 2023: اجنکیا رہانے کے طوفان میں بہہ گئی روہت کی ٹیم، چنئی نے ممبئی کو 7 وکٹ سے ہرایااجنکیا رہانے نے ہندوستان کے لیے 85 ٹیسٹ، 90 ونڈے اور 20 ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ انہوں نے تینوں فارمیٹس کو ملا کر 35.95 کی اوسط سے 8414 رنز بنائے۔ اس دوران ان کے بلے سے 15 سنچریاں اور 51 نصف سنچریاں نکلیں۔ رہانے نے آئی پی ایل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز، چنئی سپر کنگز، راجستھان رائلز، رائزنگ پونے سپرجائنٹس، دہلی کیپٹلس اور ممبئی انڈینز کی نمائندگی کی۔ انہوں نے آئی پی ایل کے 212 میچوں میں 30.15 کی اوسط سے 5367 رنز بنائے، جن میں 2 سنچری اور 35 نصف سنچری شامل ہیں۔اجنکیا رہانے کے کیریئر کا سب سے سنہرا باب 21-2020 کے آسٹریلیا دورے پر رقم ہوا۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ہندوستان کی شرمناک شکست اور وراٹ کوہلی کی عدم موجودگی میں انہوں نے ٹیم کی قیادت سنبھالی۔ ملبورن ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کر کے انہوں نے ہندوستان کو سیریز میں واپسی دلائی۔ اس کے بعد نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے برسبین کے گابا میدان میں تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کو اس کے اپنے گھر میں ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے شکست دی۔ یہ فتح ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ کی یادگار ترین کامیابیوں میں شمار کی جاتی ہے اور رہانے کی کپتانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔