امریکی صدر ٹرمپ کا ایرانی معیشت تباہ کرنے کا دعویٰ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (02 اگست 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی معیشت تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں انھوں نے کہا ایران کو اس وقت شدید مہنگائی کا سامنا ہے۔اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک چارٹ شئیر کیا، جس میں دکھایا گیا ہے کہ جنوری 2025 میں ایک امریکی ڈالر 9 لاکھ ایرانی ریال کا تھا جو جولائی 2026 میں 19 لاکھ ایرانی ریال کا ہو گیا۔ٹرمپ نے اس چارٹ کے ذریعے یہ تاثر دیا کہ ان کی پالیسیوں اور دباؤ کی وجہ سے ایران کی معیشت اور کرنسی تباہ ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اپنا شیڈول بڑا حملہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں کہا ’’امریکا اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کارروائی کے لیے پوری طرح تیار اور مسلح ہے، اور اس کی فوجی دہشت، طاقت اور قوت کی سطح ایسی ہے جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے نہیں دیکھی گئی۔ اس کے باوجود، ابھی ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک نے ہم سے کہا ہے کہ حملے کو روک دیا جائے، کیوں کہ ایک معاہدے کے خدوخال پر اتفاق ہو چکا ہے۔‘‘امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر حملہ منسوخ کرنے کا اعلانانھوں نے لکھا ’’اس درخواست کی بنیاد پر، میں نے دنیا کے مستقبل کے مفاد اور اسی طرح ایک کامیاب اور خوش حال ایران کے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے حملہ منسوخ کرنے پر اتفاق کیا ہے، بشرطے کہ ہم تیزی سے ایک معاہدہ طے کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔‘‘ٹرمپ نے کہا ’’ریاستِ اسرائیل بھی اس عزم میں میرے ساتھ شامل ہے۔ سب لوگ کام شروع کریں، اور اسے مکمل کر کے دکھائیں۔‘‘