لندن : بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں سترہ فیصد کمی کے بعد پھر اضافہ ہونے لگا اور قیمت 92 ڈالراٹھانوے سینٹ پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 17 فیصد کی نمایاں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے اور تیل کی قیمتیں اوپر جانے لگی ہیں۔ برینٹ خام تیل 2.47 فیصد اضافے کے بعد 92 ڈالر 98 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت میں 1.11 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد یہ 85 ڈالر 39 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔گزشتہ روز واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں عارضی کمی کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی آئی تھی، تاہم تازہ تجارتی سیشن میں قیمتیں دوبارہ بڑھ گئیں۔معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ حالیہ اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ میں طلب اور رسد کے تناسب میں تبدیلی کی وجہ سے سامنے آ رہا ہے۔