اطالوی حکومت نے اسپین کےساتھ شینگن فری موومنٹ عارضی طور پر معطل کر دی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی نے اسپین کے ساتھ فضائی اور بحری سرحدی چیکنگ دوبارہ نافذ کر دی۔ اطالوی وزیراعظم میلونی نے کہا کہ قومی سلامتی کے پیش نظر سرحدی کنٹرول بحال کیے گئے اور سرحدی پابندیاں صرف ضرورت تک برقرار رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ اٹلی اسپین کی سرحدی صورتحال پر یورپی اقدامات کی مکمل حمایت کرے گا، غیرقانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کیخلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے، سرحدوں کا تحفظ شہریوں کی سلامتی کا تحفظ ہے غیرقانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔مراکش سے اسپینمراکش سے 60 ہزار سے زائد تارکین وطن اسپین کے شہر سیوٹا میں غیرقانونی طور پر اچانک داخل ہوگئے، اس دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 34 افراد مارے گئے۔قطری میڈیا الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مراکش کے سرحدی شہر فنیدیق میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تقریباً 60 ہزار سے زائد تارکین وطن خشکی اور سمندری راستے سرحد عبور کرکے سیوٹا پہنچ گئے، تاہم سیکیورٹی فورسز کی سخت کارروائی کے بعد بیشتر افراد کو روک دیا گیا۔واقعے کے بعد مقامی حکام نے ہسپانوی حکومت سے سیوٹا میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے فوج بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔سیوٹا کے مقامی صدر خوان خسوس ویواس نے جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو میں 34افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے اموات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔