ایران روس کے ساتھ فوجی معاونت ختم کرے، یورپ کا مطالبہ

Wait 5 sec.

برسلز (29 جولائی 2026): یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے ایران سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس کی فوجی حمایت ختم کرے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے منگل کو کہا کہ ان کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بات ہوئی ہے، اور انھوں نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ فوجی معاونت ختم کرے۔کاجا کالاس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ’’آج میری ایرانی وزیرِ خارجہ عراقچی سے ٹیلی فون پر خلیج کی صورتِ حال کے ساتھ ساتھ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ پر بھی بات ہوئی، جسے ماسکو نے حالیہ دنوں میں مزید شدت دے دی ہے۔ خلیج میں لڑائی میں آنے والا وقفہ ثالثوں کو یہ موقع دے سکتا ہے کہ وہ سفارت کاری کی طرف واپسی کا راستہ تلاش کریں اور مکمل جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکیں۔‘‘I spoke by phone today with Iranian Foreign Minister Araghchi about the situation in the Gulf, as well as Russia’s war against Ukraine, which Moscow has further intensified in recent days.In the Gulf, the reprieve from fighting can buy mediators time to find a way back to…— Kaja Kallas (@kajakallas) July 28, 2026کالاس نے مزید کہا ’’میں نے واضح کر دیا کہ تہران میں فرانسیسی سفارت کاروں کے خلاف جارحانہ کارروائی ناقابلِ قبول ہے۔ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک نے ان اقدامات کی مذمت کی ہے۔‘‘ایران میں 22 سالہ ریپر کو سزائے موت، 2 مزید افراد کو پھانسیانھوں نے کہا یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ یوکرین کے وزیرِ خارجہ آندری سیبیہا نے کہا ہے کہ ان کی بھی عراقچی سے بات ہوئی ہے۔ کالاس نے مزید کہا ’’ماسکو یوکرین میں شہری ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے، اور اسے جو بھی فوجی سامان فراہم کیا جاتا ہے، وہ مزید شہریوں کے قتل میں اس کی مدد کرتا ہے۔ یوکرین کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔‘‘