واشنگٹن (2 اگست 2026): امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں برس ہونے والے وسط مدتی انتخابات (مڈٹرم الیکشن) کے نتائج پر زیادہ فکر مند نہیں ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس نے دعویٰ کیا کہ ایوان نمائندگان میں ریپبلکن اکثریت ختم ہونے پر بھی پارٹی پر ڈونلڈ ٹرمپ کا اثر و رسوخ برقرار رہے گا، ڈونلڈ ٹرمپ 2028 کے صدارتی امیدوار کے انتخاب میں فیصلہ کن کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ایگزیوس نے مزید کہا کہ امریکی صدر جے ڈی وینس اور مارکو روبیو کو مضبوط امیدوار سمجھتے ہیں، فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس، سینیٹرٹیڈ کروز اور سینیٹر جوش ہالی بھی ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مڈٹرم الیکشن کے بعد کانگریس اور وائٹ ہاؤس میں اختیارات کے معاملے پر آئینی تصادم کا امکان ہے۔مڈٹرم الیکشن ٹرمپ کے لیے بڑا دھچکا؟ نئی سروے رپورٹ