ایرانی ڈپٹی کمانڈر سپاہ پاسداران جنرل یزدی نے کہا ہے کہ دشمن ہماری جنوبی سمندری حدود سے پیچھے ہٹ گیا ہے اور دشمن خلیج فارس اور بحیرہ عمان سے 500 کلومیٹر سے زائد پیچھے جا چکا ہے۔ڈپٹی کمانڈر سپاہ پاسداران نے بیان میں کہا کہ امریکا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فاصلے میں مزید اضافے کا قوی امکان ہے خطے کے ممالک سمجھ چکے امریکا کی موجودگی سے تحفظ قائم نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک سمجھ چکے کہ امریکی موجودگی انہیں کمزور کرتی ہے۔