تیل کی پیدوار سے متعلق اوپیک پلس کا بڑا فیصلہ

Wait 5 sec.

اوپیک پلس (OPEC+) نے نومبر میں تیل کی پیداوار کے اہداف برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔تیل پیدا کرنے والے ممالک کے گروپ ‘اوپیک پلس’ نے اتوار کو ہونے والے اجلاس میں نومبر کے لیے تیل کی پیداوار کے اہداف کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔یہ فیصلہ ان توقعات کے عین مطابق ہے جن کے تحت اگلے سال تک پیداواری پالیسی میں مزید کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔اوپیک (OPEC) اور اس کے اتحادی ممالک (بشمول روس) پر مشتمل اس گروپ کے سات کلیدی ارکان نے اتوار کو ایک مختصر آن لائن اجلاس میں نومبر کے لیے یہ فیصلہ کیا۔ ان کلیدی ارکان میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، الجزائر، قازقستان اور عمان شامل ہیں۔ایران امریکا جنگ: تیل سے متعلق اوپیک پلس کا بڑا فیصلہایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے نتیجے میں برآمدات میں مسلسل خلل کے باعث، خلیجی ‘اوپیک پلس’ (OPEC+) ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار مقررہ اہداف سے کافی کم سطح پر رکھی جا رہی ہے، اور حالیہ مہینوں میں برآمدات معمول کی سطح کے 60 سے 80 فیصد کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہیں۔اوپیک پلس — جو ’پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم‘ (OPEC) اور اس کے ساتھ روس و دیگر اتحادی ممالک پر مشتمل ہے،  نے 2027 کے کوٹے مقرر کرنے سے قبل تمام اراکین کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، جس کی تکمیل ستمبر 2026 کے آخر تک متوقع تھی۔جون میں ہونے والے گروپ کے گزشتہ اجلاس میں اوپیک نے اس بات کی توثیق کی تھی کہ "تمام (رکن) ممالک کے لیے زیادہ سے زیادہ پائیدار پیداواری صلاحیت (MSC) کے جائزے کی تکمیل انتہائی اہم ہے، تاکہ اسے 2027 کی پیداواری بنیادوں (baselines) کے تعین کے لیے بطور حوالہ استعمال کیا جا سکے۔”