سعودی عرب: مدینہ بس نیٹ ورک میں مزید توسیع کردی گئی

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب میں مدینہ بس سروس کے نیٹ ورک میں ’فاسٹ ٹریک روٹ نمبر 300‘ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے اسٹیشن سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے نئے روٹ سے لوگوں کو کافی سہولت میسر آئے گی۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ ترقیاتی اتھارٹی کے زیر انتظام ’مدینہ بس سروس‘ نے زائرین مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہلیان شہر کی سہولت کے لیے نئے روٹ کا اضافہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مدینہ بس نیٹ ورک میں شامل کیا جانے والا نیا روٹ حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے اسٹیشن سے مسجد نبوی شریف کے مرکزی اسٹیشن تک ہوگا۔شہر کا مرکزی علاقہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متصل ہے، جس سے جدہ اور مکہ مکرمہ سے ٹرین کے ذریعے آنے والوں کو کافی سہولت ہوگی، وہ براہ راست ٹرین اسٹیشن سے مسجد نبوی شریف پہنچ سکیں گے۔نجران میں حوثی میزائل حملے میں اسکول نشانہ بن گیا، سعودی عربواضح رہے مدینہ بس سروس سے شہرِ مقدس میں لوگوں کو کافی سہولت ہوتی ہے، خاص طور پر رمضان اور حج سیزن میں بس سروس شہریوں اور مدینہ منورہ میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے بھی کافی مفید ہوتی ہے۔