بہار: کھیت کے چاروں طرف لگائے گئے بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

Wait 5 sec.

بہار کے سیتامڑھی ضلع میں ہفتے کی صبح کھیت میں بچھائے گئے ننگے بجلی کے تار کی زد میں آنے سے میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ بیرگنیا بلاک کی اکتا مغربی چکوا پنچایت کے تکیا ٹولہ میں واقع وارڈ نمبر 5 کا ہے۔ حادثے کے بعد گاؤں میں رنج و غم کا ماحول ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح تقریباً 3 بجے تکیا ٹولہ کے رہنے والے محمد اسلام منصوری کی بھینس کھونٹے سے کھل کر کہیں چلی گئی تھی۔ بھینس کی تلاش میں اسلام منصوری اندھیرے میں ہی گھر سے نکلے اور آس پاس کے کھیتوں میں تلاش کرنے لگے۔ اسی دوران وہ دھان کے ایک کھیت کے قریب پہنچ گئے۔बिहार के सीतामढ़ी में शनिवार सुबह बड़ा हादसा हो गया. धान के खेत में लगाए गए कांटेदार तार में करंट प्रवाहित किए जाने से तीन लोगों की मौत हो गई. हादसा बैरगनिया प्रखंड में चकवा टोला के वार्ड नंबर-5 में हुआ. बताया जा रहा है कि फसल को जानवरों से बचाने के लिए खेत मालिक की ओर से खेत के… pic.twitter.com/5h02FWvNS6— Live Cities (@Live_Cities) October 3, 2026بتایا جا رہا ہے کہ دھان کی فصل کو جنگلی سؤروں سے بچانے کے لیے کھیت کے چاروں طرف ننگے بجلی کے تار لگائے گئے تھے۔ ان تاروں میں کرنٹ چھوڑا جا رہا تھا۔ اندھیرا ہونے کی وجہ سے اسلام منصوری کو تار نظر نہیں آئے اور ننگے تار کی زد میں آگئے، جس کے سبب کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی موت ہو گئی۔ کافی دیر تک اسلام منصوری کے گھر واپس نہ لوٹنے پر ان کی اہلیہ روبیدہ خاتون انہیں تلاش کرتے ہوئے کھیت کی طرف پہنچیں۔ وہاں شوہر کو بے ہوش پڑا دیکھ کر پاس گئیں اور انہیں بچانے کی کوشش کی۔ اسی دوران وہ بھی بجلی کے تار کی زد میں آ گئیں اور موت ہو گئی۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچنے والے عصمت علی بھی کرنٹ کی زد میں آگئے۔ حادثے میں ان کی بھی موت ہو گئی۔ وہیں اس حادثے میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے، جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حادثے کے بعد صبح میں مقامی باشندوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ موقع سے دو جنگلی سؤروں کی لاشیں بھی برآمد کی گئی۔ اس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فصل کو جنگلی جانوروں سے بچانے کے لیے کھیت میں بجلی کا کرنٹ چھوڑا گیا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کر دی۔ پولیس کھیت میں بجلی کے تار لگائے جانے کے معاملے کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔ 3 مقامی باشندوں کی موت سے تکیا ٹولہ اور آس پاس کے علاقے میں رنج و غم کا ماحول ہے۔