تہران(3 اکتوبر 2026): ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ محض دعوے کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوتے۔ زمینی صورتحال خیالی دنیا کی بجائے ایران کے غیور عوام، اس کی بہادر فوج اور طاقتور میزائلوں کے ذریعے تشکیل پا رہی ہے۔انہوں نے امریکی رہنما پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل ناکامیوں کے باوجود امریکی تاریخ کا بدترین صدر صرف باتیں کرنے میں مصروف ہے، اور اب اس کے الفاظ اس کے اپنے تصورات کی حدود سے بھی آگے نکل چکے ہیں۔FOLLOW US ON ARY TUBEمحسن رضائی نے مزید کہا کہ اگرچہ انسان اپنی خیالی دنیا میں ہر روز فتوحات حاصل کر سکتا ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے جس کا فیصلہ ایرانی عوام، فوجی جوان اور میزائل میدانِ عمل میں کرتے ہیں۔