یمن میں لڑائی زور پکڑ گئی، خطے میں جنگ کا خدشہ منڈلانے لگا

Wait 5 sec.

صنعا: عرب میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملک بھر میں حکومتی افواج اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دی نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا اور تیسرے بڑے شہر تعز میں شدید لڑائی اور فضائی حملوں کے بعد ملک میں ایک بار پھر بھرپور جنگ چھڑنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔یمنی سرکاری افواج کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تعز کے اطراف کئی محاذوں پر شدید جھڑپیں ہوئیں جبکہ حوثی جنگجوؤں نے 3 دیہات پر قبضہ کر لیا۔حوثی گروپ کے زیرِ انتظام ٹی وی کے مطابق صنعا اور تعز سمیت کم از کم 3 صوبوں پر فضائی حملے کیے گئے جن کا الزام سعودی قیادت میں قائم اتحاد پر عائد کیا گیا۔ یمنی حکومت کی حامی افواج کے ترجمان نے صنعا میں اہم اہداف کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق یمنی مسلح افواج کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 474 حملوں میں 1,540 حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ سعودی قیادت میں اتحاد نے جنوبی سعودی عرب کی جانب داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل روک لیے۔ایرانی تجاویز پر امریکی جواب کا جائزہ لے رہے ہیں، ایرانی صدردوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے مطابق یمن میں گزشتہ ماہ سے دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی میں 800 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی یا بے گھر ہو چکے ہیں۔