گھروں کی بڑھتی قیمتیں اور مہنگے کرایوں کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

Wait 5 sec.

میڈرڈ (4 اکتوبر 2026): اسپین میں مکانات کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگے کرایوں کے خلاف ملک بھر میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔اسپین میں مکانات کی بڑھتی قیمتوں، مہنگے کرایوں اور سستے گھروں کی قلت نے متوسط اور غریب طبقے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میڈرڈ سمیت اسپین کے 50 سے زائد شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل اور بھرپور احتجاج کیا۔میڈرڈ میں 70 ہزار افراد نے ریلیاں نکالیں۔ ویلنسیا میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گھروں کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگے کرایوں کے باعث عام شہریوں کے لیے رہائش کا حصول مشکل ہوتا جارہا ہے۔مظاہرین نے حکومت سے رہائشی بحران کے فوری حل اور سستے گھروں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔