چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف پھر جنتر منتر پر جمع ہوئے لوگ، وکلاء اور طلبا نے استعفیٰ کا کیا مطالبہ

Wait 5 sec.

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہفتہ کو ایک بار پھر دہلی کے جنتر منتر پر سماجی کارکنوں، وکیلوں اور طلبا لیڈران نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاہم پٹیل چوک سے جنتر منتر کی جانب مارچ کر رہے سینکڑوں مظاہرین کو پولیس نے زبردستی حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے مظاہرین میں آئیسا کی قومی صدر نیہا بورا، سماجی کارکن یوگیندر یادو اور سینئر وکیل پرشانت بھوشن شامل ہیں۔SC और HC के कई वकीलों के साथ मुझे, @aviksahaindia और @pbhushan1 जी को भी हिरासत में लिया गया।#JantarMantarSatyagraha pic.twitter.com/BjjvrsG2uN— Yogendra Yadav (@_YogendraYadav) October 3, 2026کپل سبل، نتیا رام کرشنن، پلو سسودیا اور پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو جیسی شخصیات نیہا بورا اور دیگر طلبا کے ساتھ مارچ میں شامل ہوئے۔ احتجاجی مقام کے قریب مظاہرین کے جمع ہوتے ہی پولیس نے انہیں حراست میں لینا شروع کر دیا۔ دراصل سیکورٹی اہلکاروں کو کئی مقامات پر تعینات کیا گیا تھا اور جنتر منتر کی طرف جانے والی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔वरिष्ठ वकील कपिल सिब्बल, प्रशांत भूषण, अविक साहा समेत कई वकील साथियों और युवाओं के साथ जंतर-मंतर की ओर बढ़ रहे हैं।जंतर-मंतर पर शांतिपूर्ण विरोध लोकतंत्र में हमारा अधिकार है। पुलिस के दम पर यह अधिकार हमसे नहीं छीना जा सकता।#JantarMantarSatyagraha pic.twitter.com/O5690Hqu1U— Yogendra Yadav (@_YogendraYadav) October 3, 2026آئیسا کی قومی صدر نیہا بورا کی اپیل کے بعد ہفتہ کو یہ مظاہرین جنتر منتر پر جمع ہونے کے لیے آگے بڑھے تھے۔ نیہا بورا کو جمعہ کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے کارکنوں سے دوپہر ایک بجے جنتر منتر واپس آنے اور احتجاج جاری رکھنے کو کہا تھا۔ یہ سبھی مظاہرین ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کو لے کر تشویش ظاہر کرتے ہوئے گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آئیسا کے اراکین نے الزام لگایا کہ پولیس کارروائی کے دوران ایک مرد پولیس افسر نے بورا کے ساتھ دھکا مکی بھی کی اور دہلی پولیس کے ایک دیگر افسر نے انہیں گالیاں دیں۔ ’ایکس‘ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دہلی پولیس اہلکار نیہا بورا کے ساتھ دھکا مکی کرتے ہوئے نظر بھی آ رہی ہے۔ ویڈیو میں نیہا چیختے ہوئے پولیس والوں پر انہیں مارنے کا الزام لگا رہی ہیں۔ ان الزامات کی فوری طور پر آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ये है दिल्ली पुलिस की "शांति, सेवा और न्याय"! pic.twitter.com/6Uyjh4wBSm— Neha (@neha_aisa) October 3, 2026اس واقعہ سے ایک روز قبل پولیس اور نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں مظاہرین کو احتجاجی مقام تک پہنچنے سے روک دیا تھا، جس کے بعد جنتر منتر اور آس پاس کے علاقوں سے تقریباً 1,000 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد میں حراست میں لیے گئے کئی لوگوں کو رہا کر دیا گیا۔ دہلی پولیس نے جمعہ کو ہوئے احتجاج کے سلسلے میں کم از کم 3 ایف آئی آر بھی درج کی ہیں۔ ان میں سے 2 سنسد مارگ تھانہ اور ایک کناٹ پلیس تھانہ میں درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 223 کے تحت درج کی گئی ہے، جو سرکاری ملازم کی جانب سے باقاعدہ طور پر جاری حکم کی مبینہ نافرمانی سے متعلق ہے۔