راہل گاندھی کے ’ستیہ گرہ‘ کو لوگوں کا خوب مل رہا ساتھ، چند گھنٹوں میں ہی 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

Wait 5 sec.

ملک بھر میں اپنے حقوق کے لیے تنہا جنگ لڑنے والوں کے لیے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ’ستیہ گرہ‘ نام سے جو مہم شروع کی ہے، اسے لوگ خوب پسند کر رہے ہیں۔ لوگوں کے مسائل سننے اور ان کی حمایت میں کھڑے ہونے مقصد سے تیار ’ستیہ گرہ‘ کی ویب سائٹ پر بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہو رہی ہیں، جس کی اطلاع لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے خود دی ہے۔ انھوں نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر لکھا ہے کہ ’’ستیہ گرہ کو لائیو ہوئے 9 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ اس کے بعد سے 10 ہزار سے زیادہ افراد اور گروپس سامنے آ چکے ہیں۔‘‘Satyagraha went live 9 hours ago. Since then, more than 10,000 people and groups have come forward.That's how many struggles Indians are already fighting - quietly, convinced no one was listening.We are listening. Every submission will be read. Already, we see stories in the…— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 3, 2026راہل گاندھی نے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہونے کی جانکاری دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’درخواستوں کی یہ بڑی تعداد اس بات کا مظہر ہے کہ ہندوستانی پہلے ہی خاموشی کے ساتھ کس قدر جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ اپنے حق کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ کوئی ان کی بات نہیں سن رہا تھا۔‘‘ موجودہ حالات پر فکر ظاہر کرنے کے بعد انھوں نے لکھا ہے کہ ’’ہم ان کی باتیں سن رہے ہیں۔ ہر درخواست پڑھی جائے گی۔ ہمیں تعلیم، بدعنوانی، سماجی انصاف، کسانوں، مزدوروں، صحت، خواتین کی حفاظت، زمین اور ماحولیات کے موضوعات سے متعلق کئی کہانیاں نظر آ رہی ہیں۔‘‘✊ ✊1️⃣ Visit https://t.co/t4RNXaRt6W2️⃣ Fill in the form and upload your movement. We will listen to your struggle, connect with you and do everything we can to support your fight for truth and justice. pic.twitter.com/C8nUhJKAIW— Congress (@INCIndia) October 3, 2026راہل گاندھی نے بھروسہ دلایا ہے کہ ان کی ٹیم ہر ایک درخواست کا جائزہ لے گی، یہ طے کرے گی کہ کس طرح کی مدد کی جا سکتی ہے اور جہاں مزید تفصیلات کی ضرورت ہوگی، وہاں رابطہ بھی کیا جائے گا۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی یقین دلایا ہے کہ ’’جہاں کسی حقیقی مسائل کو حل کرنے کے لیے متعلقہ شخص یا ادارے کی جنگ کو مزید لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہوگی، ہم ایسا کریں گے۔‘‘नेता विपक्ष राहुल गांधी जी आपकी आवाज हैं।इसलिए आगे आइए और अपने मुद्दों के बारे में बताइए https://t.co/t4RNXaRt6W pic.twitter.com/nBivy2GdtP— Congress (@INCIndia) October 3, 2026کانگریس رکن پارلیمنٹ نے اس مہم کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ ’’یہ صرف آغاز ہے۔ ستیہ گرہ یک روزہ مہم نہیں ہے، یہ برسوں تک جاری رہے گی اور ہر تحریک کے ساتھ کھڑی رہے گی، چاہے وہ بڑا ہو یا چھوٹا۔‘‘ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں راہل گاندھی نے آواز اٹھانے والوں اور آئین کے لیے کھڑے ہونے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے گزارش کی کہ ’’اگر آپ نے ابھی تک ہمیں اپنی جنگ کے بارے میں نہیں بتایا ہے، تو اپنی کہانی مجھے ضرور بتائیں۔‘‘