سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان فون پر رابطہ، عراقچی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان فون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورت حال پر بات کی۔سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ہمشیرہ کے انتقال پر ریاستِ قطر کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔ شیخ محمد نے ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بھی ایرانی وزیر خارجہ کی ہمشیرہ کے انتقال پر انھیں تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ اپنے پیغام میں عبدالعاطی نے عراقچی سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت و رحمت اور سوگوار خاندان کے لیے صبر و سکون کی دعا کی۔