فلائی دبئی کا حملہ آور پائلٹ کون تھا؟ امریکی اخبار کا بڑا دعویٰ

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دوران پرواز کپتان پر چاقو سے حملہ کرنیوالا اماراتی پرواز کا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ انتہاپسند نظریات کی وجہ سے عمان نے اپنے پائلٹ پر پابندی عائد کردی تھی۔ اماراتی ائیرلائن نے انتہاپسند عمانی کو نوکری دی، امارات اسرائیل روٹ پرتعینات بھی کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق طیارہ اڑانے پر پابندی کے سبب شریک پائلٹ نے عمان چھوڑا تھا، عمانی شہری امارات آنے سے پہلے شام گیا تھا جہاں وہ انتہاپسندی کا شکار ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کے ایک پائلٹ نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔جہاز کا کنٹرول چھیننے اور اس کو گرانے کی کوشش کٰ گئی تھی، طیارے میں 169 اسرائیلیوں سمیت 174 مسافر سوار تھے۔ حملہ کرنے والا پائلٹ سعودی حکام کی حراست میں ہے۔دبئی سے اڑنے والی پرواز کو رُخ کیوں موڑنا پڑا؟صورتحال اس وقت کنٹرول میں آئی جب طیارے میں موجود مسافروں نے بروقت مداخلت کر کے کو پائلٹ کو قابو کر لیا۔ بعد ازاں جہاز میں سفر کرنے والے ایئرلائن کے دیگر آف ڈیوٹی پائلٹس نے طیارے کا کنٹرول سنبھال کر اسے بحفاظت سعودی عرب میں اتار لیا۔