ریاض: سعودی عرب نے فلائی دبئی کی پروازایف زیڈ۔ٹین سیون تھری کے دونوں پائلٹس کو اماراتی سیکیورٹی ٹیم کی نگرانی میں ابوظبی منتقل کردیا گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پروازنے 30 ستمبر صبح 9:45 پرتبوک کے پرنس سلطان بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔طیارے میں 174 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، جوتمام محفوظ رہے۔’فلائی دبئی‘ واقعے کے پیچھے تہران کا ہاتھ ہوا تو کارروائی کرینگے، ٹرمپابتدائی تحقیقات کے مطابق معاون پائلٹ نے کپتان پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس زخمی ہوئے، طبیعت بہتر ہونے اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد دونوں پائلٹس یکم اکتوبر کو ابوظبی روانہ ہوئے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات میں بین الاقوامی اور انسانی ذمہ داریوں کے مطابق اقدامات کیے جاتے ہیں۔