(2 اکتوبر 2026): فلائی دبئی میں پائلٹ پر چاقو حملے کے فوری بعد جہاز میں کیا ہوا اندر کے مناظر اور تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔دو روز قبل دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں پائلٹوں کی لڑائی کے بعد طیارے کا رخ واپس موڑ کر اس کو سعودی عرب میں اتارا گیا تھا۔ واقعے سے جڑے دیگر معاملات اب آہستہ آہستہ منظر عام پر آ رہے ہیں۔العربیہ کی ایک رپورٹ میں فلائی دبئی میں پائلٹ پر چاقو حملے کے فوری بعد کے ویڈیو مناظر پیش کیے گئے ہیں جس میں ایک شخص زخمی سر کے ساتھ دکھائی دے رہا ہے، جب کہ وہاں خون بھی پھیلا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ دیگر لوگوں کے جسموں پر بھی چوٹوں کے نشانات واضح ہیں۔اسی طرح کچھ لوگ واقعے کے بعد کے منٹوں میں زخمیوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے دکھائی دیے۔مراسل العربية مروان العثامنة: جميع ركاب طائرة "فلاي دبي" في طريقهم إلى تل أبيب على متن الطائرة البديلة.. ولا إصابات في صفوف المسافرين باستثناء الطيارين https://t.co/FUUKm5cW1n— العربية (@AlArabiya) September 30, 2026 اس کے علاوہ ایک ویڈیو میں مسافروں میں خوف وہراس اور افراتفری بھی دکھائی دے رہی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل فلائی دبئی کی پرواز ’’ FZ 1073 ‘‘ دبئی سے تل ابیب جا رہی تھی جب کاک پٹ پائلٹوں کی لڑائی کے بعد جہاز کا رخ موڑ کر اس کو سعودی عرب میں تبوک ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا تھا۔