روس کا کیف پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے کا اعلان، غیر ملکی سفارت کاروں کو شہر چھوڑنے کی ہدایت

Wait 5 sec.

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ وہ کیف اور یوکرین کے دیگر شہروں پر جوابی کارروائی کے تحت ہدف بنا کر حملے کر رہا ہے، اور غیر ملکی شہریوں اور سفارت کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ دارالحکومت کیف چھوڑ دیں۔روئٹرز کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ’’روسی شہری آبادی اور ملک کے شہری بنیادی ڈھانچے کے خلاف یوکرینی مسلح افواج کی دہشت گرد کارروائیوں کے جواب میں روسی مسلح افواج کیف اور یوکرین کے دیگر شہروں میں فوجی تنصیبات کو ہدف بنا کر منظم انداز میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘‘روسی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر غیر ملکی شہریوں، جن میں سفارتی مشنز کا عملہ بھی شامل ہے، کو خبردار کیا کہ وہ یوکرین میں قیام نہ کریں اور نہ ہی اس کے علاقے کا سفر کریں۔ وزارت نے کہا ’’کسی بھی ناخوش گوار نتائج کی تمام تر ذمہ داری ان افراد پر عائد ہوگی جو اس انتباہ کو نظر انداز کریں گے۔‘‘روس نے حالیہ دنوں میں یوکرین کے دارالحکومت میں بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ ہفتے کے روز ایک فضائی حملے میں دریائے ڈنیپرو پر قائم ایک پل کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ روسی حملوں میں شدت کے باعث سردیوں کے سخت مہینوں کی آمد سے قبل تقریباً 30 لاکھ آبادی والے دارالحکومت میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔صدر ٹرمپ کا بڑا یو ٹرن، جیت کے لیے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کی بھی حمایت کر دیروسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے رواں ہفتے کہا تھا کہ یوکرین روس پر کیے جانے والے اپنے حملوں کی قیمت ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی ادا کرتا رہے گا، جب کہ ماسکو کی افواج یوکرین میں مختلف اہداف کو منظم انداز میں نشانہ بناتی رہیں گی۔حالیہ مہینوں کے دوران روس اور یوکرین دونوں نے بحیرہ اسود میں ایک دوسرے کے اناج لے جانے والے بحری جہازوں پر حملے تیز کیے ہیں۔ دوسری جانب روس کی تیل صاف کرنے والی ریفائنریوں اور دیگر تنصیبات کو بھی یوکرینی گولہ باری کا سامنا ہے، جب کہ یوکرینی ڈرونز نے روس کے سرحدی علاقوں میں شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔دونوں ممالک شہریوں یا شہری بنیادی ڈھانچے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہیں۔