ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان کل ریاض کادورہ کریں گے۔ترک میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدےکےتحت قائم اسٹریٹجک کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے جب کہ ترک وزیردفاع یشارگولر اور چیف آف جنرل اسٹاف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔حاقان فیدان دفاعی اتحاد کو ادارہ جاتی شکل دینے اور آئندہ کے اقدامات پر ترکیہ کا مؤقف پیش کریں گے۔ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو درپیش خطرات اور علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا۔ترک وزیرخارجہ سعودی عرب پر حوثی ملیشیا حملوں کے تناظر میں ترکیہ کی بھرپور یکجہتی کا عزم دہرائیں گے اور سعودی عرب کے لیے ترکیہ کی مکمل حمایت کا اعادہ کریں گے۔ترک میڈیا کے مطابق حاقان فیدان دفاعی اتحادموجودہ خطرات سےنمٹنے،علاقائی بحرانوں کی روک تھام کے لیے اہم قرار دیں گے اور زور دیں گےکہ خطے کے تنازعات کا حل پرامن طریقوں سے نکالنا ترجیح ہے۔اجلاس میں بین الاقوامی تجارتی راستوں پر محفوظ جہاز رانی یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا جائے گا۔