ماں نے دو بچوں کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگادی

Wait 5 sec.

وقارآباد: بھارت میں تلنگانہ کے وقارآباد میں انتہائی دلخراش واقعہ رونما ہوا، ماں نے اپنے دو بچوں کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، متوفیہ کی شناخت 30 سالہ ممتا کے نام سے ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ماں اور 8 سالہ بیٹی جن شری کی نعش برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ 4 سالہ بیٹے ساکیت کی نعش کی تلاش جاری ہے۔ کنویں میں پانی زیادہ ہونے کے باعث ساکیت کی نعش تاحال برآمد نہ کی جاسکی۔رپورٹس کے مطابق مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں دیہاتی کنویں کے قریب پہنچ گئے۔ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتارپولیس کی جانب سے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ممتا نے اپنے بچوں کے ساتھ یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا، آیا اس کے پیچھے خاندانی تنازع تھا یا کوئی اور وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔