’’بی جے پی ایک تاناشاہ پارٹی ہے، جس کا جمہوریت اور آئین میں کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ بی جے پی کبھی عوام کے ایشوز پر بات نہیں کرتی، صرف نفرت کی سیاست کرتی ہے۔ یہ لوگ بھگوان رام کے نام پر سیاست کرتے ہوئے اقتدار میں آئے اور پھر ان کے مندر سے ہی چڑھاوا چوری کر لیتے ہیں۔‘‘ یہ بیان ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوپی کانگریس کے انچارج ایڈووکیٹ راجندر پال گوتم نے دیا۔BJP एक तानाशाह पार्टी है, जिसका लोकतंत्र और संविधान में कोई भरोसा नहीं है।BJP कभी जनता के मुद्दों पर बात नहीं करती, सिर्फ नफरत की राजनीति करती है। ये लोग भगवान राम के नाम पर राजनीति करते हुए सत्ता में आए और फिर उनके मंदिर से ही चढ़ावा चोरी कर लेते हैं।देश में धरना देने पर रोक… pic.twitter.com/GYcg01ogTt— Congress (@INCIndia) October 3, 2026دراصل ایڈووکیٹ راجندر پال گوتم نگرپالیکا چیئرمین رہے حاجی ریحان خان کو کانگریس میں شامل کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر اتر پردیش سے بڑی تعداد میں لیڈران و ان کے ساتھیوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ کانگریس لیڈر نے ان سبھی لیڈران و کارکنان کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔यूपी कांग्रेस के प्रभारी @AdvRajendraPal जी की मौजूदगी में नगर पालिका चेयरमैन रहे हाजी रेहान खान जी सहित उत्तर प्रदेश से बड़ी संख्या में नेताओं और उनके सहयोगियों ने कांग्रेस पार्टी का दामन थामा।आप सभी को बधाई और भविष्य के लिए हार्दिक शुभकामनाएं। दिल्ली pic.twitter.com/Yspr797Qkw— Congress (@INCIndia) October 3, 2026اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ راجندرپال گوتم نے کہا کہ ’’حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی ملک کی امید ہیں۔ کانگریس کے نظریات اور راہل گاندھی سے متاثر ہو کر بڑی تعداد میں لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے مرکز کی مودی حکومت اور موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’ملک میں دھرنا دینے پر روک لگا دی جاتی ہے، جس کا حق خود آئین دیتا ہے۔ ایسے میں سوال ہے کہ کیا ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے؟‘‘ ساتھ ہی وہ کہتے ہیں کہ ’’ایسے حالات میں ملک کو امید کی شکل میں صرف راہل گاندھی نظر آ رہے ہیں، جو جمہوریت اور آئین کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔‘‘नेता विपक्ष श्री राहुल गांधी देश की उम्मीद हैं। कांग्रेस की विचारधारा और राहुल गांधी जी से प्रभावित होकर बड़ी संख्या में लोग पार्टी में शामिल हो रहे हैं। : यूपी कांग्रेस के प्रभारी @AdvRajendraPal जी दिल्ली pic.twitter.com/ehU8DxoeVl— Congress (@INCIndia) October 3, 2026