لندن (4 اکتوبر 2026): برطانیہ کی گرین پارٹی نے صہیونیت کو ’نسل پرست تحریک‘ قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرین پارٹی نے سالانہ اجلاس میں صہیونیت کے خلاف تاریخی قرارداد منظور کر لی، قرارداد کے حق میں ایک ہزار 22 اور مخالفت میں 813 ووٹ پڑے۔قرارداد کی منظوری کے بعد برطانیہ کی گرین پارٹی یورپ کی پہلی بڑی صہیونیت مخالف جماعت بن گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ صہیونیت نسل پرستی کی ہی ایک شکل ہے، یہ دوسروں کو محکوم بنا کر ایک نسلی گروہ کو مراعات دیتی ہے۔یہ بھی پڑھیں: صہیونیت کی انتہا، سابق سفیر نے پوپ فرانسس کی تدفین میں عدم شرکت کا مطالبہ کر دیاواضح رہے کہ بائیں بازو کے سیاسی نظریات کی حامل گرین پارٹی کے برطانوی پارلیمان میں 5 ارکان ہیں، اس کو حالیہ بلدیاتی اور ضمنی انتخابات میں بھی کامیابی ملی۔