اتر پردیش کے سلطان پور میں پوروانچل ایکسپریس وے پر اتوار کی صبح بڑا حادثہ پیش آیا۔ پنچکولا سے فوج کے ایک جوان کی لاش لے کر دیوریا جا رہی ایمبولینس اچانک بے قابو ہوگئی، اور سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک میں گھس گئی۔ اس حادثے میں ایمبولینس میں سوار 4 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے راحت رسانی کا کام شروع کیا ہے۔Four killed as ambulance carrying soldier’s body crashes into truck in UP’s Sultanpurhttps://t.co/ciswkdZ6sc— Hindustan Times (@htTweets) October 4, 2026پولیس کے مطابق حادثہ ہلیا پور تھانہ علاقے میں مائل اسٹون 79.6 کے قریب صبح تقریباً 8 بجے پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق چنڈی گڑھ/پنچکولا میں شہید صوبیدار میجر ستیہ وان سنگھ کی لاش لے کر ایمبولینس دیوریا جا رہی تھی۔ ایمبولینس میں شہید کے خاندان کے 2 افراد کے علاوہ فوج کا ایک جوان اور ایمبولینس ڈرائیور بھی سوار تھا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ایمبولینس میں سوار ان چاروں افراد کی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے ایمبولینس ڈرائیور کی شناخت جسپال (30) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں دو متوفیوں ساجن سنگھ (35) اور گورو سنگھ (28) کا تعلق شہید کے خاندان سے ہے۔ ان کے علاوہ چوتھے متوفی کی شناخت فوج کے جوان رام سمجھ سنگھ (40) کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اندر جیت سنگھ سمیت ہلیاپور تھانے کی پولیس اور راحت ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔اتر پردیش کے بدایوں میں دردناک سڑک حادثہ، 6 لوگوں کی موت، 5 شدید زخمیپولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایمبولینس تیز رفتار سے چل رہی تھی، اچانک ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آئی اور گاڑی بے قابو ہو گئی۔ پولیس جائے حادثہ کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر شواہد کی بنیاد پر حادثے کے حالات کی تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس نے حادثے کی اطلاع شہید کے اہل خانہ کے علاوہ فوجی جوان اور ایمبولینس ڈرائیور کے اہل خانہ کو بھی دے دی ہے۔ شہید صوبیدار میجر ستیہ وان سنگھ کے گھر میں پہلے ہی سوگ کا ماحول تھا۔ اسی دوران اس حادثے میں خاندان کے 2 مزید افراد کی موت کی خبر ملتے ہی کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ فوری طور پر لاشیں لینے کے لیے سلطان پور روانہ ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فی الحال لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں شہید کی لاش تھانے میں رکھوائی گئی ہے۔