امریکی کوسٹ گارڈ نے لاپتہ میڈیکل طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا۔ طیارہ گزشتہ روز برمودا سے بوسٹن جاتے ہوئے نانٹکٹ جزیرے کے قریب لاپتہ ہوا تھا۔امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق لاپتہ میڈیکل طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے تاہم سوار افراد کی تلاش جاری ہے۔ میڈیکل طیارےمیں مریض سمیت 6 افراد سوار تھے،طیارے میں سوار 4 افراد کا تعلق کینیڈا اور 2 کا برمودا سے ہے۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نےطیارے سے رابطہ منقطع ہونے کی اطلاع دی تھی۔برمودا کے ہوائی اڈے کے آپریٹر، اسکائی پورٹ کے ایک بیان کے مطابق کینیڈا کے رجسٹرڈ ایئر ایمبولینس جیٹ میں عملے کے چار ارکان اور دو مسافر سوار تھے جب یہ برمودا کے ایل ایف ویڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میساچوسٹس کے لیے راتوں رات روانہ ہوا۔کوسٹ گارڈ نے کہا کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اطلاع دی کہ گلف اسٹریم جی 100 کا ہفتہ کی صبح رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ جیٹ کی تلاش میں ہوا اور پانی میں عملہ شامل تھا۔